البحث

عبارات مقترحة:

المجيد

كلمة (المجيد) في اللغة صيغة مبالغة من المجد، ومعناه لغةً: كرم...

الوارث

كلمة (الوراث) في اللغة اسم فاعل من الفعل (وَرِثَ يَرِثُ)، وهو من...

الجواد

كلمة (الجواد) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فَعال) وهو الكريم...

شرح حديث عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں:کہ رسول...

عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں: کہ رسول اللہ ﷺ رمضان میں (عبادت میں) جتنی جد وجہد کرتے تھے اتنی کسی اور مہینے میں نہیں کرتے تھے اور اس کے آخری عشرہ میں جتنی محنت اور کوشش کرتے تھے اتنی اس کے علاوہ دوسرے دنوں میں نہیں کرتے تھے۔

شرح الحديث :

عائشہ رضی اللہ عنہا اس حدیث میں نبی ﷺ کی ماہ رمضان میں عبادت کی کیفیت کے بارے میں بتا رہی ہیں کہ آپ ﷺ رمضان میں عبادت میں جتنی جد وجہد کرتے تھے اتنی کسی اور مہینے میں نہیں کرتے تھے کیونکہ یہ بہت با برکت مہینہ ہے جسے اللہ نے باقی تمام مہینوں پر فضیلت دی ہے۔ اور جب آخری عشرہ شروع ہو جاتا تو اس میں مہینے کے اولین دنوں سے بھی زیادہ محنت اور کوشش کرتے تھے۔ کیونکہ اس عشرے میں شب قدر ہوتی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے اور اس لئے بھی کہ یہ مبارک مہینے کا اختتام ہے چنانچہ آپ ﷺ اس کا خاتمہ نیک اعمال کے ساتھ کرتے تھے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية