البحث

عبارات مقترحة:

الرحمن

هذا تعريف باسم الله (الرحمن)، وفيه معناه في اللغة والاصطلاح،...

الحكم

كلمة (الحَكَم) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فَعَل) كـ (بَطَل) وهي من...

الأعلى

كلمة (الأعلى) اسمُ تفضيل من العُلُوِّ، وهو الارتفاع، وهو اسمٌ من...

شرح حديث ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ...

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص جہاد فی سبیل اللہ کے دوران ایک دن کا روزہ رکھتا ہے اللہ تعالی اس کا چہرہ جہنم سے ستّر سال دور کر دیتا ہے۔

شرح الحديث :

نبی ﷺ بیان فرما رہے ہیں کہ جو شخص جہاد فی سبیل اللہ میں ایک دن روزہ رکھتا ہے اس کی جزا یہ ہے کہ اللہ تعالی اس کے چہرے کو جہنم سے ستّر سال کی مسافت کے برابر دور کر دیتا ہے کیونکہ یہ شخص جہاد اور پہرے داری کی مشقت کے ساتھ ساتھ روزے کی مشقت بھی برداشت کرتا ہے۔ اسے جہنم سے دور کئے جانے کا تقاضا یہ ہے کہ اسے جنت سے قریب کر دیا جائے کیونکہ آخرت میں تو دو ہی راستے ہیں، ایک جنت کو جانے والا اور دوسرا جہنم کی طرف جانے والا۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية