البحث

عبارات مقترحة:

الولي

كلمة (الولي) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) من الفعل (وَلِيَ)،...

الأكرم

اسمُ (الأكرم) على وزن (أفعل)، مِن الكَرَم، وهو اسمٌ من أسماء الله...

المهيمن

كلمة (المهيمن) في اللغة اسم فاعل، واختلف في الفعل الذي اشتقَّ...

عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بيان کرتے ہيں کہ رسول الله نے میرا کندھا پکڑ کر فرمایا: ’’تم دنیا میں ایسے رہو گویا تم ایک پردیسی یا راہ گیر ہو۔‘‘ ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما فرمايا کرتے تھے: “جب تم شام کرو تو صبح کا انتظار نہ کرو اور جب صبح کرو تو شام کا انتظار نہ کرو۔ اور اپنی صحت وتندرستی کے زمانے ميں بيماری کے ليے اور اپنی زندگی ميں موت کے ليے تيارى كرلو۔”

شرح الحديث :

یہ حديث ان چند امور کے ارد گرد گھومتی ہے: دنيا کو کم جمع کرنا، آخرت سے غافل ہوکر دنيا ميں مصروف نہ ہوجانا، سامانِ دنيا کی آرزو کم کرنا، نيک اعمال کے کرنے پر ابھارنا ، توبہ کرنے ميں ٹال مٹول کرنے سے متنبہ کرنا, صحت مندی کے وقت کو مرض لاحق ہونے سے پہلے اور فراغت کے وقت کو مصروفیت سے پہلے غنیمت جاننا۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية