البحث

عبارات مقترحة:

المولى

كلمة (المولى) في اللغة اسم مكان على وزن (مَفْعَل) أي محل الولاية...

العليم

كلمة (عليم) في اللغة صيغة مبالغة من الفعل (عَلِمَ يَعلَمُ) والعلم...

الحيي

كلمة (الحيي ّ) في اللغة صفة على وزن (فعيل) وهو من الاستحياء الذي...

عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: " اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف نہیں دیکھے گا، جو اپنا کپڑا تکبر و غرور سے زمین پر گھسیٹ کر چلتا ہے۔"

شرح الحديث :

اس حدیث میں ان افراد کو سخت ترین وعید سنائی گئی ہے، جو دنیا میں اپنی بڑائی اور دیگر مخلوق پر اپنی برتری ظاہر کرتے ہوئے اپنے کپڑے زمین پر لٹکائے پھرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان سے اعراض کرلے گا اور ان پر اپنی نظر رحمت و کرم نہیں ڈالے گا۔ یہاں یہ بات ذہن نشین رہے کہ اس سے اللہ تعالیٰ کی اپنی تمام مخلوقات پر عمومی نظر ڈالنے کے اثبات کی نفی نہیں ہوتی۔ واضح رہے کہ مطلقاکپڑوں کو لٹکانا حرام ہے اور یہ حرمت اس وقت اور بھی شدید ہوجاتی ہے جب اس عمل کو تکبر کے ساتھ کیا جائے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية