البحث

عبارات مقترحة:

المقدم

كلمة (المقدِّم) في اللغة اسم فاعل من التقديم، وهو جعل الشيء...

الودود

كلمة (الودود) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعول) من الودّ وهو...

الرب

كلمة (الرب) في اللغة تعود إلى معنى التربية وهي الإنشاء...

ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی نے ارشاد فرمایا: "تم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں اس حال میں نماز نہ پڑھے کہ اس کپڑے کا کچھ بھی حصہ اس کے کندھوں پر نہ ہو۔"

شرح الحديث :

نمازی سے مطلو ب ہے کہ وہ اچھی سے اچھی ہیئت اختیار کرے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿يا بني آدم خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كل مَسجدٍ﴾. ترجمہ: اے اوﻻد آدم! تم مسجد کی ہر حاضری کے وقت اپنا لباس پہن لیا کرو۔ اسی وجہ سے نبی نے نمازی کو ترغیب دی کہ وہ اس حال میں نماز نہ پڑھے کہ اس کے کندھے کھلے ہوں، حالاں کہ اس کے پاس اتنا کپڑا ہو، جس سے وہ ان دونوں کو یا ان میں سے ایک کو چھپا سکتا ہو۔ آپ نے منع فرمایا کہ نمازی اس حال میں اللہ کے سامنے نماز پڑھنے اور اس سے مناجات کے لئے کھڑا ہو۔ اس حدیث کی رو سے اگر قدرت ہو تو دونوں کندھوں کو چھپانا واجب ہے۔ ایک روایت میں "عاتقه" یعنی ایک کندھے کا ذکر ہے، جو کہ جنس ہے اور اس سے مراد دونوں کندھے ہی ہیں۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية