البحث

عبارات مقترحة:

الظاهر

هو اسمُ فاعل من (الظهور)، وهو اسمٌ ذاتي من أسماء الربِّ تبارك...

الغفور

كلمة (غفور) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعول) نحو: شَكور، رؤوف،...

شرح حديث میں تمہیں دجال کے متعلق ایک ایسی بات نہ بتا دوں جو کسی...

ابوہریرہ - رضی اللہ عنہ - سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: "میں تمہیں دجال کے متعلق ایک ایسی بات نہ بتا دوں جو کسی نبی نے اپنی قوم کونہیں بتائی! وہ کانا ہو گا اور جنت اور جہنم جیسی چیز لائے گا۔ پس جسے وہ جنت کہے گا درحقیقت وہی دوزخ ہو گی۔ "

شرح الحديث :

ہر نبی نے اپنی قوم کو کانے دجال سے ڈرایا ہے اور انہیں خبر دی ہے کہ وہ آخری زمانے میں آئے گا۔ ہمارے نبی ﷺ نے تو دجال کے بارے میں اتنی تفصیل بتائی ہے کہ آپ ﷺ سے پہلے کسی نبی اور رسول نے اتنی تفصیل نہیں بتائی۔ آپ ﷺ نے بتایا کہ وہ لوگوں کو وہم میں ڈالے گا اور حقائق کو ان کے سامنے گڈ مڈ کر کے پیش کرے گا بایں طور کہ وہ سمجھیں گے کہ جس نے اس کی اطاعت کی اسے وہ جنت میں داخل کر دے گا اور جس نے اس کی نافرمانی کی اسے وہ جہنم میں جھونک دے گا حالاں کہ حقیقت اس کے بالکل برخلاف ہوگی۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية