البحث

عبارات مقترحة:

الرحمن

هذا تعريف باسم الله (الرحمن)، وفيه معناه في اللغة والاصطلاح،...

الأحد

كلمة (الأحد) في اللغة لها معنيانِ؛ أحدهما: أولُ العَدَد،...

الأعلى

كلمة (الأعلى) اسمُ تفضيل من العُلُوِّ، وهو الارتفاع، وهو اسمٌ من...

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ نبی جمعے کے دن فجر کی نماز میں "الم تَنْزِيلُ السَّجْدَةَ " اور "هَلْ أتى على الإنسان" پڑھا کرتے تھے۔

شرح الحديث :

نبی کی عادت مبارکہ تھی کہ آپ جمعے کے دن نماز فجر میں پہلی رکعت کے اندر سورۃ الفاتحہ کے بعد مکمل سورۃ سجدہ پڑھتے اور دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ پڑھنے کے بعد مکمل سورۃ الانسان کی تلاوت فرماتے۔ ایسا آپ ان عظیم واقعات کو یاد دلانے کے لیے کرتے، جن کا ذکر ان دونوں سورتوں میں آیا ہے اور جو واقع ہو چکے یا اس دن (یعنی جمعے کے دن) واقع ہوں گے، جیسے تخلیق آدم، قیامت اور انسانوں کے میدان حشر میں جمع ہونے اور قیامت کے احوال وغیرہ کا ذکر۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية